بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

جعلی پینشن اسکینڈل: ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کے فرانزک کا حکم

کراچی کی احتساب عدالت نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے جعلی پینشن اسکینڈل کے ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کا فرانزک کرانے کا حکم دے دیا۔

سابق ڈپٹی سیکریٹری فنانس سمیت 84 ملزمان کے خلاف ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

عدالت سے شریک ملزم ریاض کھوسو سمیت 17 ملزمان نے اپنےاکاؤنٹس کا فرانزک کرانے کی درخواست کی ہے۔

کراچی کی احتساب عدالت نے ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کا فرانزک کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ جن ملزمان نے حلف نامہ دیا ہے ان کے اکاؤنٹ کا فرانزک کیا جائے۔

کراچی کی احتساب عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔

شریک ملزمان نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ہمارے نام پر اکاؤنٹ کھولا گیا لیکن ہمیں اس کا پتہ تک نہیں تھا۔

نیب کے مطابق ملزم عامر اسران اس وقت ڈپٹی سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ تعینات تھے، انہیں امریکا سے واپسی پر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گرفتارکیا تھا، جن پر جعلی پنشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

نیب نے بتایا ہے کہ تمام ملزمان پر قومی خزانے کو 3 ارب 20 کروڑ روپے کانقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.