ٹوکیو اولمپکس کے گیاریویں روز میزبان جاپان دو روز بعد دو گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہا، جرمنی، نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈ نے چار، چار طلائی تمغے جیت لیے۔
ٹوکیو اولمپکس میں 32 گولڈ میڈل کے ساتھ چین پہلے جبکہ امریکہ 22 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ میزبان جاپان نے 19 طلائی تمغے حاصل کیے ہیں۔
کیوبا نے تین سونے کے تمغے اپنے نام کیے، گولڈ میڈل کی ریس میں سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے والے چین کے ایتھلیٹس گیارہویں روز دو ہی طلائی تمغے سمیٹ سکے، کیوبا نے تین جبکہ ناروے اور ہنگری نے ایک ایک سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
اولمپکس میڈلسٹ امریکہ کی اسٹار جمناسٹ سیمون بائلز کی ٹوکیو اولمپکس میں برانز میڈل کےساتھ واپسی ہوگئیں، وہ ذہنی مسائل کا شکار ہوکر ٹوکیو اولمپکس میں دستبرداری کا اعلان کرچکی تھیں، سیمون بائلز ہوا میں اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پارہی تھیں۔
Comments are closed.