ٹورنٹو کی تاریخ میں 9 سو کلو گرام منشیات کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ جس کی مالیت 9 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔
ٹورنٹو پولیس نے ساڑھے تین ماہ کی تفتیش کے بعد 7 ملزمان کو گرفتار کیا اور 551 کلو گرام کوکین اور 441 کلوگرام نشہ آور کرسٹل پاؤڈر ضبط کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق یہ منشیات امریکا سے کینیڈا لائی گئیں۔ پولیس نے ملزمان سے 95 ہزار ڈالر کی کرنسی بھی برآمد کی۔
ملزمان کا تعلق ٹورنٹو، مِسّی ساگا اور ایجکس سے ہے اور ان کی عمریں 20 سے 43 سال کے درمیان ہیں۔
Comments are closed.