ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی خریداری کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ میں تیزی کے ساتھ تبدیلیاں جاری ہیں، تاہم اب اس کے ایک اور ٹول ٹوئٹ ڈیک میں بھی بڑی تبدیلی کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹ ڈیک پر اب صارفین کو "ٹوئٹ ڈیک” کا لفظ دکھائی نہیں دے گا۔
ٹوئٹر کی جگہ ایکس کے آنے کے بعد اب ٹوئٹ ڈیک کی جگہ ’ایکس پرو‘ نے لے لی ہے۔
صارفین جب اس پلیٹ فارم پر لاگ آؤٹ ہوں گے تو انہیں ’Xpro‘ لکھا نظر آئے گا جو اس ٹول کا نیا نام ظاہر کر رہا ہے۔
حالانکہ ابھی تک اس ٹول کا یونیفارم ریسورس لوکیٹر (یو آر ایل) تبدیل نہیں ہوا ہے۔
Comments are closed.