ٹنڈو الہ یار کے اے سیکشن تھانے کے لاک اپ میں نوجوان کی موت پر پولیس نے واقعے کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش مگر انکوائری کمیٹی نے بھید کھول دیا۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نوجوان کے جسم پر تشدد کے نشانات ملے ہیں، اسپتال پہنچنے سے پانچ گھنٹے پہلے زیرحراست بابر کی موت ہوچکی تھی۔
واقعے کا مقدمہ مقتول کی بہن کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
انچارج سی آئی اے امتیاز ڈومکی، ایس ایچ او عمران چانڈیو اور ڈیوٹی افسر سمیت دیگر پولیس اہل کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
Comments are closed.