ٹنڈوالہٰیار تھانے میں زیرِ حراست نوجوان کی ہلاکت کی تفتیش کی ابتدائی رپورٹ میں خودکشی کے شواہد سامنے آگئے جبکہ پولیس کی نااہلی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق بابر خانزادہ کی موت بظاہر خودکشی کا واقعہ ہے۔
انکوائری ٹیم کےارکان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ابتدائی رپورٹ میں تشدد کے نشانات بھی ملے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو دیکھتے ہوئے انکوائری رپورٹ تشکیل دی جائے گی۔
ڈی آئی جی حیدر آباد شرجیل کھرل کی جانب سے ایس ایس پی شبیر سیٹھار کی سربراہی میں قائم 3 رکنی کمیٹی نے ٹنڈوالہٰیار تھانے کے لاک اپ کامعائنہ کیا۔
تفتیش کے دوران سی آئی اے اور تھانے کے 10 پولیس اہلکاروں، بابر خانزادہ کی فیملی اور لاکپ میں بابر خانزادہ کے ہمراہ قید ملزم کے بیانات قلم بند کیئے گئے۔
Comments are closed.