بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹرین میں گارڈز کی مبینہ زیادتی، خاتون کا میڈیکل مکمل

کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین میں خاتون نے سیکیورٹی گارڈز پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے، متاثرہ خاتون کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا ہے۔

ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون پر تشدد یا زیادتی کےشواہد نہیں ملے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کا ڈی این اے کروانے کے لیے نمونےحاصل کرلیے ہیں، جو لاہور بھیجے جائیں گے۔

ملتان سے کراچی جانے والی 26 ڈاؤن زکریا ایکسپریس میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر 4 سیکیورٹی گارڈز کو حراست لے لیا گیا

ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹرین میں بغیر ٹکٹ کے سفر کر رہی تھی۔

سیکیورٹی گارڈز کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر خاتون کو پکڑا، جس پر اس نے زیادتی کا الزام لگایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.