جماعت اسلامی کا مہنگائی، سودی نظام اور خراب معیشت کے خلاف ٹرین مارچ تاخیر کا شکار ہوگیا، صبح ساڑھے 8 بجے پہنچنے والی خیبر میل اب ساڑھے 12 بجے کے بعد رحیم یار خان پہنچے گی۔
ٹرین مارچ سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ حکمران ملکی نہیں آئی ایم ایف کے مفادات پر کام کر رہے ہیں، معیشت بند گلی میں پہنچ چکی ہے جس سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا۔
سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کو نچوڑ کر رکھ دیا ہے، حکمرانوں کی پالیساں میرا چور زندہ باد اور تمہارا چور مردہ باد کے علاوہ کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے مافیا کو نوازا ہے، روٹی کپڑے اور ریاست مدینہ کے نام پر عوام کو دھوکا دیا گیا۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے تمام شرائط مکمل ہونے پر سوائے شاباش کے کچھ نہیں دیا۔
Comments are closed.