اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

ٹرین حادثے کے مقام پر پاک فوج اور رینجرز کی امدادی سرگرمیاں شروع

نوابشاہ میں ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے بعد پاک فوج اور رینجرز نے جائے حادثہ پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

آرمی چیف نے امدادی سرگرمیوں کے لیے پاک فوج اور رینجرز کو خصوصی ہدایات بھی دے دیں۔

جائے حادثہ پر پاک فوج اور رینجرز کے امدادی دستے پہنچنے لگے جبکہ مزید دستوں کو حیدرآباد اور سکرنڈ سے طلب کرلیا گیا ہے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرین حادثہ تخریب کاری بھی ہوسکتا ہے اور یہ مکینیکل فالٹ بھی ہوسکتا ہے۔

آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج اور رینجرز حکام جائےحادثہ پر کھانے پینے کی اشیا بھی لے کر پہنچ رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاک فوج کا ریسکیو آپریشن آخری زخمی کی اسپتال منتقلی اور پھنسے افراد کی بحالی تک جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.