بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن رپورٹ پر فواد چوہدری کی وضاحت

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے اسکور سے متعلق وضاحت دی اور کہا کہ وجہ کرپشن نہیں ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی کا اسکور مالی کرپشن کی وجہ سےنہیں، اسٹیٹ کیپچر اور قانون کی حکمرانی پر کم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مرتب اداروں نے رینکنگ کو برقرار رکھا، صرف اکنامک انٹیلی جنس یونٹ نے اسکور کم کیا، خود دیکھ لیں پاکستان میں اس کا سربراہ کون ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی پر پاکستان میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، اس معاملے میں عدلیہ کا بہت ہی اہم کردار ہے۔

وفاقی وزیر نے راوی اربن پراجیکٹ کالعدم قرار دینےکے عدالتی فیصلے پر بھی ردعمل دیا اور کہا کہ ہائی کورٹ نے فیصلہ کرنے میں ایک سال لگادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو بھی پراجیکٹ بناتی ہے اس پر اسٹے آجاتا ہے، فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کیس براہ راست دکھایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.