ٹانک کے علاقے لڑکیوں کے زیرِ تعمیر اسکول میں دھماکا ہوا۔ دھماکے سے اسکول کی دیواریں گرگئیں اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
ڈی پی او ٹانک سجاد احمد کے مطابق نواحی علاقے بولٹن کالو پڑنگی میں زیرِ تعمیر گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کی عمارت میں نامعلوم افراد نے چار سے پانچ کلو بارودی مواد نصب کررکھا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے سے اسکول کی زیرِ تعمیر عمارت کو نقصان پہنچا اور دیواریں گرگئیں۔
ڈی پی او کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے جس میں زیرِ تعمیر اسکول کے ٹھیکیدار کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
Comments are closed.