pen pals usa hot asia girls thai escort thailand to love someone like you asian dating uk free

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی سفارتخانے کے وفد کی فضل الرحمان کے گھر آمد

امریکی سفارتخانے کے وفد  نے جمعیت علماء اسلام  ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں امریکی سفارت خانے کے وفد نے  افغان تنازع کے سیاسی حل سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے وفد نے افغان تنازعہ کے سیاسی حل سمیت خطے کی مجموعی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفد میں پولیٹیکل قونصلر رچرڈ نیلسر، پولیٹیکل اکنامک سیکشن چیف ایندریا ہیلیئر اور پولیٹیکل آفیسر ملیسا کریفورڈ شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.