بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹائیگر ووڈز کی کار کیسے خطرناک حادثے کا شکار ہوئی؟

مشہورِ زمانہ امریکی گالفر اور سابق عالمی نمبر ایک ٹائیگر ووڈز کی کار حادثے کا شکار ہوگئی، یہ حادثہ کیسے رونما ہوا، انھیں کچھ یاد نہیں۔

کیا تیز رفتای کی وجہ سے ان کی گار کھائی میں جا گری؟ اتنا خطرناک حادثہ کہ گالفر کو کچھ یاد نہیں ہے۔

کچھ آفیشلز کا خیال ہے کہ گاڑی کی اسپیڈ اتنی زیادہ تھی کہ وہ آؤٹ آف کنٹرول ہوگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹائیگر ووڈز کو گاڑی کاٹ کر زخمی حالت میں باہر نکالا گیا۔

ٹائیگر ووڈز جنیسس جی وی 80 ایس یو وی میں سفر کر رہے تھے اسے دور حاضر کی محفوظ ترین وہیکل تصور کیا جاتا ہے۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اگر ٹائیگر ووڈز اس گاڑی میں نہ ہوتے تو ان کا بچنا مشکل تھا کیونکہ یہ گاڑی سیفٹی کے اعتبار سے بہترین گاڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔

تقریباً پچاس ہزار ڈالرز مالیت کی اس گاڑی میں 10 ایئر بیگس بھی لگائے ہیں۔

گالف کے سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی ٹائیگر ووڈز لاس اینجلس میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے، تاہم ان کی جان کو خطرہ نہیں۔

جینسس جی وی 80 کے نام سے اسی سال گالف انویٹیشنل ٹورنامنٹ بھی کروایا گیا جس میں اس گاڑی کو بطور انعام رکھا گیا تھا۔

ٹائیگرز ووڈز اس ٹورنامنٹ میں شریک تو نہ ہوئے لیکن کمپنی نے پروموشن کے لیے انہیں یہ گاڑی ذاتی استعمال کے دی تھی۔

امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق آفیشل ڈیوئن ویڈ کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ تھا، اسی وجہ سے ٹائیگر ووڈز کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس حادثے میں 45 سالہ گالفر کی دونوں ٹانگوں میں شدید چوٹیں آئیں، ان کی دائیں ٹانگ کا نچلا حصہ چکنا چور ہوگیا۔

ڈاکٹرز آرنش مہاجن نے بتایا کہ اگر راڈ اور اسکرو ڈال کر ان کی بروقت سرجری نہ جاتی تو ان کی دائیں ٹانگ کاٹنی پڑ جاتی۔

ٹائیگر ووڈز اس سے قبل 2009 میں بھی ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے جب کہ 2017 میں انہیں پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبہے میں حراست میں بھی لیا تھا۔

خیال رہے کہ سال 1996 میں پروفیشل گالف کا آغاز کرنے والے ٹائیگر ووڈز نے کئی اعزازات اپنے کیے۔

اس حادثے کے بعد ٹائیگر ووڈز گالف کی دنیا میں واپس آسکیں گے یا نہیں؟ اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا البتہ ڈاکٹرز پر امید ہیں کہ کامیاب سرجری کے بعد وہ آہستہ آہستہ بہتر ہوتے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.