وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں پچاس سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زیادہ ہے، ویکسی نیشن کے لیے اٹھارہ لاکھ سے زیادہ افراد نے رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دس لاکھ سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن ہوچکی، لوگوں کو خود کو رجسٹر کروانا چاہیے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ اپریل میں کورونا ویکیسن کی مزید تین کھیپ آرہی ہیں، جون تک ڈیڑھ کروڑ عوام کو ویکسین لگانے کے لیے موجود ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ سب رجسٹرڈ افراد کو ایک ساتھ ویکسین لگائی جا سکے۔
اسد عمر نے کہا کہ دنیا کے امیر ترین ممالک مہینوں سے ویکیسن لگا رہے ہیں اور کئی اور مہینے لگ سکتے ہیں۔
Comments are closed.