ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

ویکسی نیشن کیلئے 35 ہزار سے زائد افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، ڈی ایچ او

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن جاری ہے، ابھی تک 35 ہزار 845 افراد ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

ڈی ایچ او نے بتایا کہ مجموعی طور پر21 ہزار 952 ہیلتھ ورکرز، سینئر سیٹیزن کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے جبکہ ابھی تک7 ہزار 45 بزرگ افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پمز ہسپتال میں ابھی تک 6 ہزار 622 افراد کو ویکسین لگائی گئی، آر ایچ سی ترلائی، ویکسی نیشن مرکز میں 4 ہزار287 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7اعشاریہ 8 فیصد رہی، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 61 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سی ڈی اسپتال میں 4 ہزار 210 افراد کو ویکسین لگائی گئی،فیڈرل جنرل اسپتال میں ایک ہزار 936 افراد ویکسین لگوا چکے ہیں ، اس کے علاوہ پولی کلینک اسپتال میں 2 ہزار 487 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق دیگر ویکسی نیشن مراکز میں بھی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.