چینی ویکسینزکی افادیت کم ہونے سے متعلق خبروں پر چین کےڈزیز کنٹرول سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ چین کی کورونا ویکسینز کی افادیت بڑھانے کے لیے ویکسین کی مقدار یا خوراک میں اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے۔
ڈاکٹر گاؤ فو نے چینی ویکسینز استعمال کرنے والے ساٹھ سے زائد ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ ویکسین کی اثر پذیری بڑھانے کے لیے ویکسین کی خوراک کی مقدار بڑھائی جائے۔
انہوں نے کہاکہ خوراک کی تعداد میں اضافہ کیا جائے یا ویکسین کی خوراک کے درمیان وقفہ کم کیا جائے۔
ڈاکٹر گاؤ فو کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بنائی جانے والی ویکسینز کی افادیت میں وقت کے ساتھ تبدیلی آتی ہے۔
گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں پہلی دو خوراکوں کا اثر نہ ہونے پر کچھ افراد کو چینی ویکسین کی تیسری خوراک بھی دی گئی ۔
Comments are closed.