ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین ’ایسٹرازینیکا‘ کورونا وائرس کی قسم ’کینٹ‘ کے خلاف بھی موثر ہے۔
برطانوی اخبار گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابق ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ 19 کے خلاف 84 فیصد موثر ایسٹرا زینیکا ’کینٹ‘ کے خلاف 75فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق برطانیہ میں کوویڈ 19کی نئی قسم ’کینٹ‘ نے ملک کے بڑے حصے کو متاثر کر رکھا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کا کسی بھی ویکسین کے لیے معیار 50 فیصد موثر ہونا ہے۔
Comments are closed.