پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی محمد علی باچا نے کہا ہے کہ ویڈیو ایڈیٹ کی گئی ہے، میں وہاں موجود نہیں تھا۔
سینیٹ الیکشن 2018ء میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی خریدو فروخت سے متعلق ویڈیو میں نظر آرہے محمد علی باچا نے ردعمل دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کسی بھی رکن اسمبلی کو پیسے دیے ہی نہیں، منظر عام پر آنے والی ویڈیو ایڈیٹ کی گئی ہے۔
پی پی کے سابق ایم پی اے نے مزید کہا کہ میں پی ٹی آئی ارکان کی خرید و فروخت کے وقت وہاں موجود نہیں تھا۔
انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ میں نے کسی کو پیسے دیے ہیں؟
محمد علی باچا نے یہ بھی کہا کہ 2005 میں3 ووٹوں سے بھی سینیٹرز بنے ہیں، ایم پی ایز کو خریدا نہیں جاسکتا ہے، ارکان اسمبلی اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیتے ہیں۔
Comments are closed.