مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل پر پاکستان تحریک انصاف کا دعوی پارسائی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ساری قیادت عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ احد چیمہ نے بطور ڈی سی اور بطور ڈی جی ایل ڈی اے لاہور کی خدمت کی۔
سعد رفیق نے کہا کہ میں نےبطور وزیر ریلوے خدمت کی مگر پیشیاں بھگت رہا ہوں، احتساب کی باتیں کرنے والے صرف مخالفین کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے اتنی شلینگ کرائی کے لگا کہ بادل نیچے آگئے ہیں۔
Comments are closed.