بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو اسکینڈل، کے پی حکومت تحقیقات نہیں کرے گی

خیبر پختونخوا حکومت 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم نہیں کرے گی۔

معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے جس پر وزیر اعلیٰ نے صوبے کی سطح پر کمیشن نہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن 2018ء میں ووٹوں کی مبینہ خریدو فروخت سے متعلق ویڈیو کی پارٹی سطح پر تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی 3 رکنی کمیٹی میں فواد چودھری، شہزاد اکبر اور ڈاکٹر شیریں مزاری شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.