وینزویلا میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔
وینز ویلا کے نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 50 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارش سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگارہے ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کے گھر اور روزگار مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں، سڑکیں مٹی اور ملبے تلے دب چکی ہیں۔
Comments are closed.