ویمنز ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
سری لنکن ویمنز ٹیم نے 10 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 63 رنز بنا لیے ہیں۔
سری لنکن ویمنز ٹیم کی پہلی وکٹ 23 اور دوسری 39 رنز پر گری۔
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار اور نشرح سندھو نے اب تک ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
اس سے قبل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.