بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویرات کوہلی نے کرکٹ کی دنیا میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کرکٹ کی دنیا میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا جہاں وہ انسٹاگرام پر 10 کروڑ فالوورز رکھنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

ان کی اس کامیابی کا اعتراف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے ایک پیغام میں کیا۔ 

آئی سی سی نے ایک گرافیکل امیج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ویرات کوہلی 10 کروڑ کلب میں شامل ہونے والے پہلے کرکٹر ہیں۔

واضح رہے کہ ان سے قبل کئی سلیبریٹیز اور اسپورٹس کے ستارے انسٹاگرام پر 20 کروڑ سے زائد فالوورز رکھتے ہیں۔

اسپورٹس کی شخصیات میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کے 26 کروڑ سے زائد انسٹاگرام فالوورز ہیں۔

اسی طرح ریسلر ’دی راک‘ کے انسٹاگرام پر 22 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، جبکہ لیونل میسی کے انسٹا پر چاہنے والوں کی تعداد 18 کروڑ سے زائد اور برازیلین اسٹار نیمار کے چاہنے والوں کی تعداد 14 کروڑ سے زائد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.