عالمی ادارہ صحت نے ووہان وائرس مشن کی عبوری رپورٹ جاری کرنے کا ارادہ منسوخ کردیا ہے، کہا جارہا ہے کہ عالمی ٹیم کو ووہان میں کورونا کی ابتداء سے متعلق کوئی واضح ثبوت نہیں ملے۔
امریکی اخبار کے مطابق عالمی ٹیم کو ووہان میں کورونا کی ابتداء سے متعلق کوئی واضح ثبوت نہیں ملے، عالمی ٹیم آنے والے ہفتوں میں مکمل اور حتمی رپورٹ جاری کرے گی۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ووہان وائرس مشن کی تفصیلی رپورٹ میں اہم نتائج ہوں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے چین پر وبا کی ابتدا سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔
Comments are closed.