بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟ مریم نواز کا سوال

 مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا آئین ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بہت بالاتر ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟

مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔

مریم نواز نے لکھا کہ یاد رکھو کہ کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا سپریم کورٹ کے سینیٹ الیکشن آئین کے تحت کروانے کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سوال کیا کہ ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات قانون کی بجائے آئین کے تحت ہوں گے، سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے نہیں کروائے جا سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.