نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ووٹنگ کی رات عدالت نہ لگتی تو پاکستان خدانخواستہ بنانا ری پبلک بن جاتا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چار سال سے تو ایف آئی اے اور نیب کو کنٹرول نہیں کر رہے تھے، تب ہمارے خلاف کیس کیوں ثابت نہیں ہوئے؟۔
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہزاد اکبر جو ہمارے خلاف چیخ چیخ کر بولتے تھے، آج گم شدہ ہیں۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الٰہی کو پیش کردی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت الیکشن ہی واحد حل ہے، مگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کرنا ہے۔
Comments are closed.