17 year old hookup dailydot hookup app pregnant hookup best place for discreet hookups married

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدرِ پاکستان سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی ملاقات

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

الہان عمر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر اور مضبوط کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتا ہے جبکہ الہان عمر نے کہا کہ امید ہے کہ ان کے دورے سے پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید برآں الہان عمر نے وزارتِ خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے بھی ملاقات کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.