بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

ون ڈے میں بھی بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ٹام لیتھم

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچز میں بھی بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹام لیتھم نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کم بیک کیا۔ 

انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کرنا بہترین تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل ہر ایک روزہ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے ٹام لیتھم نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین وائٹ بال کھلاڑی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.