بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ون ڈے اور ٹی20 سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم کا جشن

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے جنوبی افریقا کے کامیاب دورے کے بعد قومی اسکواڈ کے جشن کی ویڈیو شیئر کردی۔

پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی اسکواڈ نے سیریز جیتنے کے بعد کیک کاٹا اور خوشی کا اظہار کیا۔

ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ قومی ٹیم نے میزبان اور ہوٹل انتظامیہ کے ہمراہ اپنے کامیاب دورے کا جشن منایا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز جیتی۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2اپریل کو کھیلا جس میں گرین شرٹس نے 3 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ سیریز کا دوسرا میچ میزبان ٹیم جبکہ تیسرا میچ پاکستان نے جیت کر سیریز جیتی۔

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی تین ایک سے شکست دی۔

پاکستان کے اس دورے کی دلچسپ بات یہ تھی کہ قومی ٹیم نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز کے پہلے اور آخری میچز جیتے جبکہ دونوں سیریز کے دوسرے میچ ہارے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.