بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ولی عہد نے مریخ مشن کو امارات کی تاریخی کامیابی قرار دیدیا

ابوظہبی کے ولی عہد اور اماراتی افواج کے نائب کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے مریخ مشن کی کامیابی کو امارات کی تاریخی کامیابی قرار دے دیا، ماہرین اور قوم کو مبارکباد بھی دی۔

شیخ محمد بن زاید النیہان کا کہنا تھا کہ ہوپ پروب کا مریخ کے مدار میں داخل ہونا ہماری قوم کی تاریخ کا ایک اہم کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اماراتی ماہرین کی یہ کامیابی مستقبل کے سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے مشعل راہ ہوگی، ہمیں اپنے ان ماہرین پر بے حد فخر ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن ’’ہوپ پروب‘‘ گزشتہ روز مریخ کے مدار میں داخل ہوا تھا جس کے بعد متحدہ عرب امارات مریخ پر پہنچنے والا پانچواں اور پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.