being honest about wanting hookup reddit emily willis hookup hookup agency in singapore cougar hookup in louisiana

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وقار یونس کی اپنے سالے کو شادی کی مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے سوشل میڈیا پر اپنے برادر نسبتی حسن کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔

وقار یونس نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر برادر نسبتی اور ان کی اہلیہ کی دلکش تصویر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’بھائی شادی مبارک ہو، ایک ساتھ لمبی، صحت مند اورخوشیوں بھری زندگی پائیں۔‘

وقار یونس نے یہ بھی لکھا کہ ’ماشاءاللہ آپ دونوں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔‘

وقار یونس نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’حسن‘ ’عائلہ‘ ’کراچی کی شادی‘ بھی لکھا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وقار یونس کی برادر نسبتی کی شادی میں ڈانس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔

وقار یونس کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ڈاکٹر فریال نے بھی شادی میں ڈانس کیا تھا،وقار یونس نے اپنے برادر نسبتی کی شادی کی تقریب میں ڈانس کے لیے مشہور گانے ’دہلی والی گرل فرینڈ‘ کا انتخاب کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.