پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے ریڈ اور وائٹ کرکٹ فارمیٹ میں الگ الگ کھلاڑیوں کے لیے آواز اٹھا دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وقار یونس نے لکھا کہ جب آپ ٹی ٹوئنٹی سے سیدھا کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میں لاتے ہیں تو انجریز اور تنقید کی بھی توقع رکھیں۔
وقار یونس نے لکھا کہ نسیم شاہ اور حارث رؤف حال ہی میں اس کی بڑی مثالیں ہیں۔
سابق کوچ نے لکھا کہ ریڈ اور وائٹ بال کے لیے کھلاڑیوں کا الگ سیٹ بنانے کی ضرورت ہے۔
وقار یونس نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اس کو دیکھیں.
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف اس وقت انجری کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔
Comments are closed.