بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

لاہور میں روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کی تیاری

لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کی تیاری شروع کر دی۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کے لیے کل اجلاس بلا لیا ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹا اور میدہ مہنگا ہو گیا ہے، گیس بھی نہیں مل رہی، لکڑی اور ایل پی جی مہنگی ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ نان اور روٹی 2 سے 3 روپے مزید مہنگی کرنا پڑے گی۔

واضح رہے کہ لاہور میں اس وقت روٹی 14 روپے اور نان 22 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.