بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

تعریف کو سر پر اور تنقید کو دل پر نہ لیں، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تعریف اور تنقید سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

بابر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تعریف کو سر پر اور تنقید کو دل پر نہ لیں۔

بابر اعظم کی پوسٹ کو انسٹاگرام پر 3 لاکھ سے زائد لوگوں نے پسند کیا جبکہ انہیں تقریباً 11 ہزار کمنٹس بھی موصول ہوئے۔

کپتان کی اسی پوسٹ کو ٹوئٹر پر تقریباً 80 ہزار لائکس ملے جبکہ یہاں بھی سیکڑوں لوگوں نے بابر اعظم کو کمنٹس لکھے۔

بابر اعظم کی پوسٹ پر کئی مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں اور وہ اکثر اپنی اور کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.