بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

امریکا میں پاکستان کی زیرِ ملکیت اہم عمارت فروخت کرنے کی تیاری

امریکا میں پاکستان کی زیرِ ملکیت اہم عمارت فروخت کرنے کی تیاری کر لی گئی، بیچی جانے والی عمارت واشنگٹن ڈی سی کے مہنگے ترین علاقے نارتھ ویسٹ میں ہے۔

بیچی جانے والی عمارت 13 ہزار اسکوائر فٹ سے زائد کے احاطے پر ہے جس کے قریب سابق امریکی صدر اوباما اور سابق امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے گھر بھی ہیں۔

پاکستانی عمارت کے قریب دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں شامل ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوز بھی رہتے ہیں۔

بیچی جانے والی عمارت میں کئی برسوں سے رہائش و دفاتر قائم نہیں ہیں، زیرِ استعمال نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی ملکیت یہ عمارت انتہائی مخدوش ہے۔

اسلام آ باد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم…

شہری قوانین کے مطابق عمارت کی بیرونی شکل کو تبدیل کیے بغیر مرمت ممکن ہے۔

اس عمارت پر 17-2016ء میں شہری حکومت نے 70ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا تھا ۔

دوسری جانب پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے عمارت کی فروخت کی تصدیق و تردید سے گریز کیا جا رہا ہے۔

عمارت کے باہر برائے فروخت کے آویزاں کیے گئے بورڈ اچانک ہٹا لیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.