وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے 300 افسران کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے افسران کی ترقی سینٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر دی اور 300 سے زائد افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کے احکامات جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق پولیس سروس کے 13 ڈی آئی جی آفیسرز کی گریڈ 21 جبکہ 18 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی اے ایس کے 20 افسران کو جبکہ وزیراعظم سیکریٹریٹ گروپ کے 13 افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹریٹ گروپ کے 25 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پوسٹل گروپ کے گریڈ 20 کے 4 افسروں کی گریڈ 21 میں جبکہ گریڈ 19 کے 7 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس کے 11 افسران کی گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 20 سے 21 میں ترقی پانے والوں میں یوسف حیدر شیخ، آفاق احمد قریشی، تہمینہ عامر، سیدہ نورین زہرہ، ناصر اقبال، خورشید احمد خان مروت، ناصر خان، عابد محمود، فہیم محمد، عقیل احمد صدیقی، محمد طارق ارباب شامل ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اسلام آباد نے ترقیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
Comments are closed.