جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

وفاق نے غلام نبی میمن کی خدمات واپس مانگ لیں

وفاق نے سندھ سے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی خدمات واپس مانگ لی ہیں۔

پی ایس پی اور پی اے ایس افسران کی روٹیشن پالیسی کے معاملے پر وفاق نے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی خدمات واپس مانگ لیں۔

وفاقی حکومت نے اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ غلام نبی میمن کی خدمات انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) سے 22 مئی 2019 کو سندھ حکومت کے حوالے کی گئیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ غلام نبی میمن 16 سال سے سندھ میں خدمات انجام دے رہے ہیں، سندھ میں تعینات افسران کو حال ہی میں گریڈ 21 میں ترقیاں دی گئی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 22 میں ترقی کے لیے بھی ان کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کرنا فائدہ مند ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.