وفاق نے سندھ کے مالیاتی شیئر سے کتنی کٹوتی کی، اس کے اعداد و شمار ترجمان سندھ حکومت نے شیئر کردیے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اعداد و شمار پر مبنی ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے بتایا کہ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں سندھ کو مجموعی طور پر 65 ارب روپے کم ملے۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نظرثانی تخمینے کے تحت بھی سندھ کے این ایف سی شیئر میں کٹوتی کی۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مالی سال 21-2020 میں سندھ کو وفاق سے نظر ثانی شدہ تخمینے کے تحت 22 ارب روپے کم ارسال کیے۔
Comments are closed.