بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی کابینہ کی حلف برداری ملتوی ، کل یا پرسوں ہونے کا امکان، ذرائع ایوان صدر

ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ کا حلف لینے سے انکار کردیا، حلف برداری کل یا پرسوں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کل یا پرسوں وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ آج ساڑھے 8 بجے حلف اٹھائے گی، کابینہ 36 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ باقی 7 وزارتیں اتحادیوں کو دی جائیں گی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے 11، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزراء حلف اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  باقی 7 وزارتیں اتحادیوں کو دی جائیں گی۔

 دوسری جانب سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم ابھی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے، بلوچستان میں آئے روز عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.