وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے پر بریفنگ اور غیرضروری کاروباری ریگولیشن ختم کرنے کے لئے قانونی ڈرافٹ پیش ہوگا۔
کابینہ اجلاس میں نیشنل سائبر سیکورٹی پالیسی پیش کی جائے گی، ایف آئی اے جرائم شیڈول میں نئے قوانین شامل کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔
اس کے علاوہ دو ملزمان نسیم غوری اور غلام شبیر کو یو اے ای کے حوالے کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
Comments are closed.