وفاقی کابینہ نے دو اہم فیصلوں کی منظوری دے دی، کابینہ نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی منظوری دی۔
وزارت دفاع کو ملائیشیا کے ساتھ 1997ء کے معاہدے میں ترمیم کی اجازت دے دی گئی ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم خان میاں خیل کو چیئرمین ایپلٹ ٹریبونل مسابقتی کمیشن تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے رضامندی حاصل کرنے کے بعد منظوری دی گئی ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم خان میاں خیل 68 سال کی عمر تک خدمات انجام دیں گے۔
مسابقتی کمیشن کا ایپلٹ ٹریبونل17 جولائی سے غیر فعال تھا، مظہر عالم میاں خیل کی تعیناتی سے اربوں روپے جرمانے کے کیسز نمٹائے جا سکیں گے۔
Comments are closed.