بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی کابینہ نے سمری مسترد کرکے وزیراعظم پر اظہار عدم اعتماد کردیا، شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم سمری منظور کرتا ہے کابینہ مسترد کردیتی ہے، کابینہ کی جانب سے سمری مسترد کرنے پر وزیراعظم کا کابینہ کا سربراہ ہونے کا جواز نہیں رہتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے 10 پریزائیڈنگ افسران کا ڈیٹا سپریم کورٹ میں دے دیا ہے، دس کے دس پریزائیڈنگ افسران کو ایک مخصوص مقام پر لے جایا گیا، تمام پریزائیڈنگ افسران نے 13 گھنٹے تک ایک ہی جگہ قیام کیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں حکومت نے منظم دھاندلی کی، دھاندلی کے ثبوت سپریم کورٹ آف پاکستان میں دے دیئے ہیں، ڈسکہ الیکشن کے بارے میں مزید معلومات ملی ہیں، ڈیٹا سے ثابت ہوگیا منصوبے کے تحت الیکشن نتائج چوری کیے گئے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سپریم کورٹ پوچھے پریزائیڈنگ افسران کو اغوا کرنے والا کون تھا، 2018 کے الیکشن میں بھی یہ ہی تماشہ ہوا، آرٹی ایس بند ہوا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈیٹا کے مطابق آدھے گھنٹے کا سفر 13 گھنٹے میں طے کیا گیا، سوال یہ ہے کہ ان پریزائڈنگ افسران کو اغوا کرنے والا کون تھا؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہر پریزائیڈنگ افسر کے پاس حکومت کی گاڑی ہوتی ہے، ہر پریزائیڈنگ افسران کو پولیس مہیا کی جاتی ہے، پورا الیکشن مشکوک ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.