جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وفاقی کابینہ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کرپشن کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے کرپشن کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی اور اب 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ٹرائل احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں کرے گی۔

نیب کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر اڈیالہ جیل میں عدالت کے قیام کی سفارش کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات تقریباً مکمل کرچکی ہے اور جلد ریفرس دائر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کیس میں ضمانت کا معاملہ بھی احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں ہی سنے گی۔

واضح رہے کہ قانون کے مطابق حکومت کہیں بھی احتساب عدالت قائم کر سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.