بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی کے چیئرمین کی کنٹریکٹ پر تقرری کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے  ای او بی آئی کے چیئرمین کی کنٹریکٹ پر تقرری کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا جہاں مختلف امور کی منظوری دیدی گئی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کے احکامات پر والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی کا ایجنڈا منظور کیا گیا۔

اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت پر بریفنگ دی گئی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پبلک سیکٹر اداروں کے سی ای اوز کی خالی پوسٹوں پر بھی اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سی ایل بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کردی گئی۔

اسی طرح کابینہ اجلاس میں سود کی رقوم اور غیرملکی کمرشل قرضوں پر ٹیکس چھوٹ کا ایجنڈا منظور کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ کی ترقی کے پرفارما کی کابینہ نے منظوری دیدی جبکہ صحت سہولت پروگرام کی اسلام آباد گلگت بلتستان کے شہریوں تک توسیع دیدی گئی۔ 

کابینہ اجلاس کے دوران ای او بی آئی کے چیئرمین کی کنٹریکٹ پر تقرری کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کٹاس راج مندر کی پنجاب حکومت سے متروکہ وقف املاک بورڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اسٹیل ملز کے لیے سبسڈری سے متعلق ایجنڈا منظور کرلیا گیا۔ 

ذرائع نے کہا کہ رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کی کابینہ نے منظوری دیدی.

اسی طرح نیپرا میں ممبر خیبر پختونخوا کی تقرری کردی گئی، کابینہ کمیٹی برائے قانونی کیسز کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

کابینہ اجلاس میں ای سی سی کے 17 مارچ کے متعدد فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

اسی طرح کراچی کوسٹل زون کی ترقی سے متعلق ایم او یو منظور کرلیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.