وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔
وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے دبئی کے شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد بن دلموک المختوم اور ان کے گروپ سے ملاقاتیں کیں۔
متحدہ عرب امارات حکومت کی مختلف ٹیموں نے وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل اور ان کے وفد کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان نے پاکستان میں سرکاری اسپتالوں کی بہتری ، پاکستان میں پلازما کی تیاری اور افزائش کی سہولتوں میں دلچسپی ظاہر کی۔
وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہماری حکومت بہترین طبی خدمات کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے پُر عزم ہے۔
Comments are closed.