اسلام آباد میں وفاقی ملازمین و حکومتی کمیٹی کے درمیان معاہدہ تیار کرلیا گیا۔
معاہدے کے تحت وفاقی ملازمین کی تنخواہ میں ایڈہاک اضافہ کیا جائے گا۔
یکم مارچ 2021 سے تنخواہ میں 25 فیصدایڈہاک اضافہ ہوگا جبکہ یکم جولائی سے ایڈہاک اضافہ بنیادی تنخواہ میں ضم ہوگا۔
تنخواہوں میں اضافہ گریڈ ایک سے 19 کے ملازمین کیلئے ہوگا۔ یہ اضافہ صرف اضافی الاؤنسز نہ لینے والے ملازمین کیلئے ہے۔
وزارتِ خزانہ نچلے اسکیل کے ملازمین کی اسکیل پروموشن کیلئے کام کرے گی۔
Comments are closed.