بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی حکومت نے عید الاضحٰی پر 3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عید الاضحٰی پر 3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 20، 21 اور 22 جولائی کو عیدالاضحٰی کی سرکاری تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی(رپورٹ:رفیق بشیر)اس مرتبہ عید پر طویل 9تعطیلات…

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو عیدالاضحٰی کی 4 تعطیلات دینے کی سمری بھیجی تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کے اعلان کے مطابق نجی و سرکاری ملازمین کو عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل منگل، عید الاضحیٰ کے دن بدھ کو اور عید کے دوسرے روز جمعرات کو چھٹیاں ملیں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے 10 سے 15مئی تک عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری دی۔

ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ نجی و سرکاری ملازمین کو عید کے تیسرے روز اپنے دفاتر میں ڈیوٹی انجام دینی پڑے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.