بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ندیم نصرت قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما اور چیئرمین وائس آف کراچی ندیم نصرت قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔

انھوں نے بتایا کہ مجھ پر حملے کی کوشش میں امریکا میں ایک شخص کو سزا بھی ہوچکی ہے۔ 

ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب وائس آف کراچی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے واشنگٹن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ندیم نصرت پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ ندیم نصرت گزشتہ روز سے امریکی شہر ہیوسٹن کے تنظیمی دورے پر تھے۔

مرکزی کمیٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین وائس آف کراچی کی کار کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ میٹنگ میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔

بیان میں بتایا گیا کہ حملے کی باقاعدہ رپورٹ کے بعد متعلقہ اداروں نے تفتیش شروع کردی ہے، امید ہے کہ حملہ آور قانون کی پہنچ سے زیادہ دیر دور نہیں رہ سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.