وفاقی حکومت نے عید الاضحٰی پر 3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 20، 21 اور 22 جولائی کو عیدالاضحٰی کی سرکاری تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو عیدالاضحٰی کی 4 تعطیلات دینے کی سمری بھیجی تھی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کے اعلان کے مطابق نجی و سرکاری ملازمین کو عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل منگل، عید الاضحیٰ کے دن بدھ کو اور عید کے دوسرے روز جمعرات کو چھٹیاں ملیں گی۔
ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ نجی و سرکاری ملازمین کو عید کے تیسرے روز اپنے دفاتر میں ڈیوٹی انجام دینی پڑے گی۔
Comments are closed.