وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے مہینے میں سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار کا شیڈول جاری کردیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر میں اوقات کار پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 10 تا شام 3 بجے تک ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو وفاقی دفاتر میں صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کام ہوگا۔
اسی طرح پیر تا جمعرات 5 روز کام کرنے کی صورت میں ٹائمنگ صبح 10 سے 4 بجے تک ہوگی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.